وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا ٹیلی کمیونیکیشن ڈے کیتقریب سے خطاب ومیڈیا سے گفتگو

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا ٹیلی کمیونیکیشن ڈے کیتقریب سے خطاب ومیڈیا سے گفتگو اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دھرنے والے پہلے بھی اکیلے تھے اب بھی تنہا رہ جائیں گے، 2018ءکے انتخابات میں پھر مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو گی، احتساب کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ٹی او آرز بنانے کیلئے تیار ہیں، میثاق جمہوریت پر 2018ءکے …

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا ٹیلی کمیونیکیشن ڈے کیتقریب سے خطاب ومیڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دھرنے والے پہلے بھی اکیلے تھے اب بھی تنہا رہ جائیں گے، 2018ءکے انتخابات میں پھر مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو گی، احتساب کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ٹی او آرز بنانے کیلئے تیار ہیں، میثاق جمہوریت پر 2018ءکے بعد بھی عمل کریں گے، آئندہ انتخابات سے قبل 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کریں گے، 2 سال بعد ملکی مجموعی پیداوار کی شرح نمو 7 فیصد تک پہنچ جائے گی، 21 جون کو فور جی کے مزید لائسنس بولی کے ذریعے دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply