وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے فرینکفرٹ پہنچ گئے

164

اسلام آباد۔ یکم مئی (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد کی قیادت کرتے ہوئے اتوار کو فرینکفرٹ پہنچ گئے۔ یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے فرینکفرٹ پہنچنے پر ایشیائی ترقیاتی بنک، جرمن حکومت اور پاکستانی سفارتخانہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے بعد ازاں پاکستانی سفارتخانہ کے زیراہتمام خصوصی بریفنگ میں شرکت کی جہاں انہیں ایشیائی ترقیاتی بنک کے سالانہ اجلاس کی تقریبات کے ساتھ ساتھ مرکزی تقریب اور سائڈ لائن مصروفیات کے شیڈول سے متعلق آگاہ کیا۔