وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اٹلی کے سابق نائب وزیراعظم لیپو پیسٹیلی کی ملاقات

228

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے اٹلی کے سابق نائب وزیراعظم اور تیل و گیس کی معروف کمپنی ای این آئی کے نائب صدر لیپو پیسٹیلی نے بدھ کو دوسری ملاقات کی۔پاکستان میں اٹلی کے سفیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو ای این آئی کے وفد کی وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل اور وزارت پانی و بجلی کے حکام سے ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا جن میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ لیپو پیسٹیلی نے منگل کو بھی وفد کے ہمراہ وزیر خزانہ سے ملاقات کی تھی۔