اسلام آباد۔22مارچ (اے پی پی): وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بدھ کو یہاں سکوا ش کے شہرہ آفاق کھلاڑی جان شیر خان نے ملاقات کی۔
وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق جان شیر خان نے علاج کیلئے بروقت مالی معاونت فراہم کرنے پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے جان شیر خان کی قومی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ پاکستان کا فخر ہیں۔