اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سٹی گروپ کے ایک وفد نے بدھ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر برائے مشرق وسطیٰ و افریقہ عتیق الرحمن کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ نے وفاقی وزیر کو آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل اور ملک میں معاشی کارکردگی میں بہتری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سٹی گروپ کے وفد کی چیف ایگزیکٹو آفیسر برائے مشرق وسطیٰ و افریقہ عتیق الرحمن کی قیادت میں ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سٹی گروپ کے ایک وفد نے بدھ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر برائے مشرق وسطیٰ و افریقہ عتیق الرحمن کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ نے وفاقی وزیر کو آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل اور ملک میں معاشی کارکردگی میں بہتری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت متعدد مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے، پاکستان ابھرتی مارکیٹوں میں ایک اہم ملک بن گیا ہے۔ وفد نے پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال اور عالمی اداروں کی جانب سے اس کی درجہ بندی میں بہتری کے تناظر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے اور آئندہ دو سالوں میں اعلیٰ شرح نمو حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے سٹی گروپ کی ٹیم پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے مختلف طریقوں کا جائزہ لے۔ اس موقع پر وزارت خزانہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔








