وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے نامزد قونصل جنرلز، کمرشل قونصلرز اور کمرشل سیکریٹریز پر مشتمل 35 رکنی وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے نامزد قونصل جنرلز، کمرشل قونصلرز اور کمرشل سیکریٹریز پر مشتمل 35 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے ملاقات میں نامزد قونصل جنرلز، کمرشل قونصلرز اور کمرشل سیکریٹریز پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سرانجام دینے میں اعلیٰ معیار قائم …

اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے نامزد قونصل جنرلز، کمرشل قونصلرز اور کمرشل سیکریٹریز پر مشتمل 35 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے ملاقات میں نامزد قونصل جنرلز، کمرشل قونصلرز اور کمرشل سیکریٹریز پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سرانجام دینے میں اعلیٰ معیار قائم رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ آفیسرز کو بیرون ملک پاکستانی برآمدات کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

Leave a Reply