وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ایئر مارشل ارشد ملک کی ملاقات

اسلام آباد۔6 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ایئر مارشل ارشد ملک نے ملاقات کی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ بعض ممالک کی جانب سے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی مصنوعات خریدنے میں دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے ملک کی اقتصادی ترقی میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے کردار کو …

اسلام آباد۔6 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ایئر مارشل ارشد ملک نے ملاقات کی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ بعض ممالک کی جانب سے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی مصنوعات خریدنے میں دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے ملک کی اقتصادی ترقی میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے کردار کو سراہا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس انتہائی اعلٰی معیار کی مصنوعات تیار کر رہاہے۔ اس موقع پر وزارت خزانہ اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

Leave a Reply