وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بنک گروپ کے سالانہ اجلاس 7 اور 8 اکتوبر کو واشنگٹن میں ہوں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ان اجلاسوں میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ عالمی بنک سے جاری ایک بیان کے مطابق اجلاس میں وزراءخزانہ و ترقی، مرکزی بنکوں کے عہدیداران، نجی شعبہ کے ایگزیکٹوز اور سول سوسائٹی کی …

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بنک گروپ کے سالانہ اجلاس 7 اور 8 اکتوبر کو واشنگٹن میں ہوں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ان اجلاسوں میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ عالمی بنک سے جاری ایک بیان کے مطابق اجلاس میں وزراءخزانہ و ترقی، مرکزی بنکوں کے عہدیداران، نجی شعبہ کے ایگزیکٹوز اور سول سوسائٹی کی تنظیموں و اکیڈیمیاءکے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر عالمی اہمیت کے معاملات بالخصوص عالمی اقتصادی جائزہ، تخفیف غربت، اقتصادی ترقی اور امداد زیربحث آئیں گے۔ ان اجلاسوں کی مناسبت سے سیمینارز، علاقائی بریفنگز اور پریس کانفرنسز جیسے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply