وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا امریکا کی نائب وزیر خارجہ کو فون

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکا کی نائب وزیر خارجہ کیتھرین نویلی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ اس ٹیلیفونک رابطہ میں وزیر خزانہ نے لائن آف کنٹرول کے مسئلہ پر آل پارٹیز کانفرنس اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس جیسی قومی مصروفیات اور ان کے نتیجہ میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کیلئے دورہ امریکا کی منسوخی …

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکا کی نائب وزیر خارجہ کیتھرین نویلی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ اس ٹیلیفونک رابطہ میں وزیر خزانہ نے لائن آف کنٹرول کے مسئلہ پر آل پارٹیز کانفرنس اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس جیسی قومی مصروفیات اور ان کے نتیجہ میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کیلئے دورہ امریکا کی منسوخی کے با رے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے امریکی نائب وزیر خارجہ کو پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل سکوک کے اجراءکے بارے میں بھی بتایا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کے جنوبی ایشیا میں سال کے بہترین وزیر خزانہ کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اس کے صحیح حقدار ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ تین سالہ پروگرام کی پہلی مرتبہ تکمیل اور میکرواکنامک استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر کامیابی سے عملدرآمد کی بھی تعریف کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply