وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پمز میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اپنے اعزاز میں تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں 2018ءکا پاکستان آج سے کہیں زیادہ روشن ہوگا، سب کو چاہئے کہ سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے دھرنوں کو دفن کر دیں اور پاکستان کو آگے لے کر جائیں۔ وہ جمعرات کو پمز میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد کی …

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں 2018ءکا پاکستان آج سے کہیں زیادہ روشن ہوگا، سب کو چاہئے کہ سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے دھرنوں کو دفن کر دیں اور پاکستان کو آگے لے کر جائیں۔ وہ جمعرات کو پمز میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقد کی گئی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ تقریب وزیر خزانہ کی جانب سے ڈاکٹروں کے مالیاتی پیکیج اور دیگر سہولیات میں بہتری لانے پر منعقد کی گئی۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پمز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم، آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین، فیکلٹی ممبران اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے نتیجہ میں پاکستان معاشی استحکام حاصل کر چکا ہے اور آج اسے دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اگر ملک اسی طرح چلتا رہا تو یہ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے لئے دوسری بہترین چوائس بن جائے گا۔

Leave a Reply