وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اپنی ٹیم کو مبارکباد

95
APP51-27 ISLAMABAD: October 27 - Federal Minister for Finance, Senator Mohammad Ishaq Dar holding a meeting to appreciate the performance of his team in recent international events. APP

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رواں ہفتہ کے دوران اعلی سطح کے واقعات کے کامیاب انعقاد پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں پاکستان کے اقتصادی استحکام کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔حال ہی میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈے اور ایشیا ڈویلپمنٹ بنک کے صدر کے دورے اور کاریک کانفرنس ، ان کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اقتصادی امور ڈویژن اور فنانس ڈویژن کے حکام کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اسحاق ڈار نے واقعات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا لیگارڈے ،اے ڈی بی کے صدر تاکی ہیکو ناکاو کے دورے ،15ویں کاریک وزارتی کانفرنس کا انعقاد اور حال ہی میں ایک ارب ڈالر سکوک بانڈز کا اجراءشامل ہیں۔وزیر خزانہ نے ان واقعات کی کامیابی میں دونوں ڈویژنوں کے حکام کی انتھک محنت ،ولولے ، تعاون اور کاوشوں کا اعتراف کیا اور انہیں سراہا۔