اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں (لاز ریویو) قوانین پر نظرثانی کی کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ان قوانین پر تفصیل سے بحث کی گئی جسے قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ التوا میں پڑی دیگر قانون سازیوں سے متعلق تجاویز بھی زیربحث آئیں اور ان کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم کے اعلان کی روشنی میںقائم کردہ انکوائری کمیشن کی ٹرمز آف ریفرنسز (ٹی آر اوز) پر بھی بحث ہوئی اور ان کو حتمی شکل دی گئی۔ کمیٹی کے اجلاس میںانکوائری کمیشن میں شامل کرنے کیلئے پیشہ ور افراد کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا۔