وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کپاس کی پیداوار میں کمی کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کپاس کی پیداوار میں کمی کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس اس معاملہ کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کریں اور مستقبل میں کپاس کی فصل کی بھرپور پیداوار کے حصول کےلئے جامع لائحہ عمل وضع کیا جائے،وزیر خزانہ اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے رواں سال کپاس کی پیداوار میں کمی پر …

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کپاس کی پیداوار میں کمی کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
اس معاملہ کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کریں اور مستقبل میں کپاس کی فصل کی بھرپور پیداوار کے حصول کےلئے جامع لائحہ عمل وضع کیا جائے،وزیر خزانہ
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے رواں سال کپاس کی پیداوار میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملہ کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کریں اور مستقبل میں کپاس کی فصل کی بھرپور پیداوار کے حصول کےلئے جامع لائحہ عمل وضع کیا جائے۔ وہ جمعرات کو یہاں کپاس کی فصل کی پیداوار میں کمی کی وجوہات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں عالمی شہرت یافتہ ماہر نیل ماسٹر نے پاکستان میں کپاس کی پیداواری صلاحیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 2 کروڑ گانٹھوں کی سطح کی پیداوار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply