اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہفتہ کو یہاں ایف بی آر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر نے ایف بی آر کو بجٹ1016-17ءکو حتمی شکل دینے سے قبل سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کردی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو مختلف ملکوں کے ساتھ ڈبل ٹیکسیشن سے بچنے سے متعلق پاکستان کے موجودہ معاہدے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حالیہ بین الاقوامی رجحانات میں پیشرفت کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکنہ ترامیم متعارف کرانے کیلئے معاہدے پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔