اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قوانین کا جائزہ لینے سے متعلق قائم کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، وزیراعظم کے خصوصی معاون بیرسٹر ظفر اللہ خان، وزیراعظم کے خصوصی معاون خواجہ ظہیر احمد اور سلمان اسلم بٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف بلوں کا …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قوانین کا جائزہ لینے سے متعلق قائم کمیٹی کا اجلاس،مستقبل میں قانون سازی کا عمل تیز کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قوانین کا جائزہ لینے سے متعلق قائم کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون زاہد حامد، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان، وزیراعظم کے خصوصی معاون بیرسٹر ظفر اللہ خان، وزیراعظم کے خصوصی معاون خواجہ ظہیر احمد اور سلمان اسلم بٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف بلوں کا جائزہ لیا گیا جو پارلیمنٹ میں غور کیلئے پیش کئے جانے ہیں۔ اجلاس میں مستقبل میں قانون سازی کا عمل تیز کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اجلاس کے شرکاءکو الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر سے متعلق ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔








