وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قوانین کے جائزہ سے متعلق کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) قوانین کے جائزہ سے متعلق کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے مختلف مسودہ قوانین پر پیشرفت اور اس سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی کو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج آف پاکستان کی جانب سے تیار کئے گئے ڈرافٹ کمپنیز 2016ءپر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) قوانین کے جائزہ سے متعلق کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے مختلف مسودہ قوانین پر پیشرفت اور اس سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی کو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج آف پاکستان کی جانب سے تیار کئے گئے ڈرافٹ کمپنیز 2016ءپر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر مستقبل میں قانون سازی سے متعلق میکنزم کی تیاری کیلئے بہتری اور ترامیم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانون بیرسٹر ظفر اﷲ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی خواجہ ظہیر احمد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a Reply