وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

106
APP64-26 ISLAMABAD: November 26 - Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar chairing the meeting of Pakistan Bureau of Statistics. APP

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شماریات ڈویژن کو مردم شماری میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے مسلح افواج کیساتھ قریبی تعاون کی ہدایت کر دی۔یہ ہدایت انہوں نے ہفتہ کو یہاں ملک میں چھٹی مردم و خانہ شماری کیلئے تیاریوں سمیت شماریات بیورو کی جاری سرگرمیوں میں پیشرفت کا جائزہ لینے کی غرض سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ وزیر خزانہ نے شماریات بیورو مردم شماری کے انعقاد کیلئے کی گئی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔قبل ازیں شماریات بیورو کے سربراہ نے مردم شماری کیلئے تیاریوں کے حوالے سے ایک جائزہ پیش کیا۔