وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سیکورٹیز و ایکسچینج کمیشن کو ہدایت

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیکورٹیز و ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ای )کے حصص کی فروخت میں قومی مفاد کو اولیت دی جائے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پی ایس ایکس کے حصص کی فروخت کے حوالے سے پیشرفت …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیکورٹیز و ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ای )کے حصص کی فروخت میں قومی مفاد کو اولیت دی جائے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پی ایس ایکس کے حصص کی فروخت کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین ایس ای سی پی نے وفاقی وزیر کو اس سلسلے میں غیر ملکی اور مقامی اداروں کی جانب سے موصول شدہ اظہار دلچسپی(ای او آئیز) کے مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا ۔وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت ایس ای سی پی موصول شدہ ای او آئیز کی سکرو ٹنی کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply