وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات، الیکشن کمشن کی تشکیل اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے درمیان منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات ہوئی جس میں الیکشن کمشن کی تشکیل اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید خورشید احمد شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بات چیت خوشگوار ماحول میں …

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے درمیان منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ملاقات ہوئی جس میں الیکشن کمشن کی تشکیل اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید خورشید احمد شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن کے ارکان کی تعیناتی پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینا ہے اور اس سلسلے میں آج (بدھ کو) اپوزیشن راہنماﺅں سے مشاورت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر دو تین روز بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔ امید ہے کہ بہت جلد کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔

Leave a Reply