وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں فرانس کے سفیر مارٹن ڈرونس سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو پاکستان میں فرانس کے سفارتخانے میں ان کے سفیر مارٹن ڈرونس سے ملاقات کی اور فرانس میں چند روز قبل ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ وفاقی وزیر نے …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو پاکستان میں فرانس کے سفارتخانے میں ان کے سفیر مارٹن ڈرونس سے ملاقات کی اور فرانس میں چند روز قبل ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انہیں اس واقعہ سے دلی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی عوام اپنے قومی دن منانے کیلئے جمع ہوئے تھے کہ دہشتگردوں نے اس قومی دن کے موقع پر وحشیانہ کارروائی میں بہت سے معصوم لوگوں کی جان لے لی۔

Leave a Reply