وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر (کل)ترنول میں پشاور روڈ پر اور ہیڈ برج کا سنگ بنیاد رکھیں گے

106

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کل ہفتہ کو دن دو بجے ترنول کے دیہی علاقے ڈھوک سیداں و جوہد کو سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کریں گے جبکہ ترنول میں پشاور روڈ پر اور ہیڈ برج کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ترنول کے دیہی علاقے ڈھوک سیداں و جوہد کو سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ اسد عمر کا ترنول پہچنے پر کارکن بھر پور استقبال کریں گے جبکہ ترنول میں پشاور جی ٹی روڈ پر سڑک کراس کرتے ہوئے آئے روز حادثات کے پیش نظر عوام اور ورکر کے مطالبے پر اور ہیڈ برج کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کے کوآرڈینیٹر ملک امتیاز نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔