وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا قومی اسمبلی میں ذاتی نکتہ وضاحت پر اظہار خیال

54

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جلدی‘ مشکل یا کسی دباﺅ میں آکر نہیں کریں گے‘ ہمیں کوئی جلدی یا پریشانی نہیں‘ ہم نے متبادل انتظامات کر لئے ہیں‘ آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا‘ سی پیک منصوبے کے خلاف میں نے ماضی میں کبھی بیان نہیں دیا‘ البتہ میں نے درآمدی کوئلے کے ٹیرف کے حوالے سے نظرثانی کی درخواست دی‘ نیپرا نے میرے مقف کو تسلیم بھی کیا‘ اصل یوٹرن تو قائد حزب اختلاف نے لیا ہے جنہوں نے ماضی میں بطور وزیراعلیٰ کہا تھا کہ آصف علی زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے اور کھمبوں پر لٹکائیں گے، مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں غریب کے استعمال کے ڈیزل پر 101 فیصد ٹیکس لگایا گیا، ہم نے کم کرکے ڈیزل پر سے پانچ گنا ٹیکس کم کیا۔