اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی معاشی بحران نہیں ہے، اس حوالے سے ہیجانی کیفیت پیدا کرنادرست نہیں، ملک میں جلد بھاری سرمایہ کاری آئے گی، برآمدات بڑھ رہی ہیں جبکہ خسارے میں کمی آرہی ہے، بنیادی مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں