اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اکنامک زونز کی ڈویلپمنٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اقتصادی زونز کے قیام کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اقتصادی زونز کے قیام کا دائرہ بلوچستان تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پیر کو وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے انفراسٹرکچر کے قیام کے حوالہ سے ضروری اقدام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اقتصادی زونز میں بجلی وزارت توانائی فراہم کرے گی۔ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔