وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

75
APP16-12 ISLAMABAD: November 12 - Federal Minister for Finance, Asad Umar chairing the meeting of the Economic Coordination Committee of the Cabinet. APP

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) صوبہ سندھ اور بلوچستان میں زیرو ریٹڈ صنعتوں کو موسم سرما میں گیس کی سپلائی ترجیحی پالیسی کی تحت جاری رکھی جائے گی جبکہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی لوڈ مینجمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پی آئی اے سی انتظامیہ کو کمپنی کے بزنس ماڈل کو بہتر بنانے اور اس کے انتظامی و مالیاتی مسائل کو طویل المدتی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سٹرٹیجک پلان وضع کرنے کی ہدایت کر دی۔ ای سی سی کا اجلاس پیرکو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن نے ای سی سی کو سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے نیٹ ورک پر گیس کی ترسیل کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ ای سی سی کو بتایا گیا کہ ایس ایس جی سی ایل سسٹم کے تحت سندھ اور بلوچستان کے صوبوں میں زیرو ریٹڈ انڈسٹری کو موسم سرما میں گیس کی سپلائی ترجیحی پالیسی کے تحت جاری رکھی جائے گی۔