31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ...

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے خصوصی اقتصادی زونز کو مزید سرمایہ کاری دوست بنانے کے ساتھ ساتھ وہاں بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی کے لئے 30 دن کے اندر لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایت کر دی۔ ای سی سی نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے لئے 83 کروڑ 30 لاکھ کے فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ ای سی سی کا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے ای سی سی کو ملک میں خصوصی اقتصادی زونز کی تیاری اور اس سے متعلق امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ سرمایہ کاری بورڈ خصوصی اقتصادی زونز کی درخواستوں کی منظوری کی مدت 90 روز سے کم کر کے 45 روز کرے گا، علاوہ ازیں خصوصی اقتصادی زونز کو مزید سرمایہ کاری دوست بنانے کے لئے خصوصی اقتصادی زونز ایکٹ میں بعض ترامیم تجویز کی جائیں گی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اسلام آباد اور بوستان کے خصوصی اقتصادی زونز کو سی پیک کے تحت ترجیحی زونز میں شامل کیا جائے گا۔ ای سی سی نے سرمایہ کاری بورڈ سے خصوصی اقتصادی زونز کے اندر سیاحت، آئی ٹی اور صحت سے متعلق اداروں کے قیام کی شرائط پر نظرثانی کرے۔ ای سی سی نے پٹرولیم اور پاور ڈویژنوں کو ہدایت کی کہ تمام انڈسٹریل سٹیٹس کو بجلی و گیس کی فراہمی کے لئے 30 دن کے اندر لائحہ عمل وضع کیا جائے۔ وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کا جائزہ لیتے ہوئے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرمنٹ پر مراعات کے لئے 83 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=132943

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں