وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو ایک کامیاب اور تاریخی دورہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی بحالی کو نئی بلندیاں دے گا۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان …

اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو ایک کامیاب اور تاریخی دورہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی بحالی کو نئی بلندیاں دے گا۔ پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ قریبی تعلقات کی ایک تاریخ ہے۔ انہوں نے پاکستان میں مختلف شعبوں کے اندر سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ ہماری ملکی معیشت کے استحکام کو بھی فروغ دے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے یہ ایک بڑی خبر تھی کہ انہیں سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کے طور پر سمجھا جانا چاہیئے۔

Leave a Reply