کراچی ۔ 24 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جمعہ کے روز ایس آئی یو ٹی میں زیر علاج معروف سماجی شخصیت ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی عیادت کی۔ اس موقع پر سینیٹر نہال ہاشمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر خزانہ اور گورنر سندھ کی ایس آئی یو ٹی آمد پر ادارے کے …
وفاقی وزیر خزانہ اور گورنر سندھ کی معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی عیادت

مزید خبریں
کراچی ۔ 24 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جمعہ کے روز ایس آئی یو ٹی میں زیر علاج معروف سماجی شخصیت ایدھی فاﺅنڈیشن کے سربراہ عبدالستار ایدھی کی عیادت کی۔ اس موقع پر سینیٹر نہال ہاشمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر خزانہ اور گورنر سندھ کی ایس آئی یو ٹی آمد پر ادارے کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی اور سینئر ڈاکٹرز نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور گورنر سندھ نے عبدالستار ایدھی سے ان کی خیریت دریافت کی اور دعا کی ایدھی صاحب جلد از جلد صحت یاب ہو کر اپنے سماجی کام جاری رکھیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی قیمتی سرمایہ ہیں، ان جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ رب کائنات عبدالستار ایدھی کو جلد از جلد صحت کامل عطا فرمائے۔








