وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈارکا افتتاحی سیشن سے خطاب

108
APP73-26 ISLAMABAD: October 26 - Federal Minister for Finance Senator Mohammad Ishaq Dar presiding over the 15th Ministerial CAREC Conference. APP

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی استحکام حاصل کرلیا ہے اور وہ کاریک ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری وسطی ایشیائ‘ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے مابین رابطہ کاری کا بھرپور مواقع فراہم کرتا ہے‘ کاریک کی کامیابی سے خطے کے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ وہ بدھ کو یہاں وسط ایشیاءعلاقائی اقتصادی تعاون (کاریک) وزارتی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر تائی ہیکو نکاﺅ نے بھی خطاب کیا۔ وزرائ‘ ارکان پارلیمنٹ‘ کاریک ممالک کے مندوبین‘ علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں‘ سفارت کاروں اور سینئر سرکاری حکام نے بھی افتتاحی سیشن میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے اجلاس کے شرکاءکا خیرمقدم کرتے ہوئے وزارتی اجلاس کے اہتمام پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔