اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) نیشنل فنانس کمیشن کی جانب سے آئندہ این ایف سی ایوارڈ کیلئے تشکیل دیئے گئے ورکنگ گروپس کی اب تک کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈارکی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں چار ورکنگ گروپس کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی اوربتایا گیاکہ ان کی رپورٹس کامسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ تین …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈارکی زیرصدارت جائزہ اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 نومبر (اے پی پی) نیشنل فنانس کمیشن کی جانب سے آئندہ این ایف سی ایوارڈ کیلئے تشکیل دیئے گئے ورکنگ گروپس کی اب تک کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈارکی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں چار ورکنگ گروپس کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی اوربتایا گیاکہ ان کی رپورٹس کامسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ تین گروپوں کی ابتدائی رپورٹس 5 ستمبر 2016ءکو لاہورمیںہونےوالے اجلاس میں زیربحث لائی گئی تھیں۔ چوتھی رپورٹ صوبائی حکومتوں کے ساتھ تبادلہ کیلئے تیار ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے جی ڈی پی کی اعلیٰ شرح نمو حاصل کرنے کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر ریونیو موبلائزیشن بڑھانے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ ابتدائی کام مکمل ہوچکاہے اس لئے اب ایوارڈ کی تکمیل کیلئے اگلے اقدامات کی جانب تیزی کے ساتھ پیشرفت کرنی چاہئے۔








