اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے مرغی کے گوشت کے نرخ میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کو نرخ مناسب سطح پر لانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ پیر کو وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کے نوٹس لینے پر پولڑی ایسوسی ایشن کی طرف سے دو دن کے اندر نرخ مناسب سطح پر …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے مرغی کے گوشت کے نرخ میں اضافہ کا نوٹس لے لیا۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کو نرخ مناسب سطح پر لانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے مرغی کے گوشت کے نرخ میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کو نرخ مناسب سطح پر لانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ پیر کو وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کے نوٹس لینے پر پولڑی ایسوسی ایشن کی طرف سے دو دن کے اندر نرخ مناسب سطح پر لانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد نے پولڑی آئٹم کے نرخ مناسب سطح پر رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔








