
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
پاور ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کےلئے چار منصوبوں میں وزارت خزانہ کی جانب سے گارنٹیز جاری کرنے کی منظوری
اسلام آباد۔25جولائی(اے پی پی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ای سی سی نے پاور ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کے لئے چار منصوبوں میں 30.95 ارب روپے، 40 ارب روپے، 25 ارب روپے اور 15 ارب روپے کی مالی سہولت کے لئے وزارت خزانہ کی جانب سے گارنٹیز جاری کرنے کی منظوری دی۔ ای سی سی نے پاور ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کے لئے 82 ارب روپے کی مالی سہولت کے حوالے سے گریس پیریڈ میں توسیع کے حوالے سے تجویز بھی منظور کر لی ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں پالیسی فریم ورک برائے پرائیوٹ سیکٹر ٹرانسمیشن لائن پراجیکٹ 2015 اور پراجیکٹ سپیسیفک ٹرانسمیشن سروسز ایگریمنٹ کے تحت معیاری عملدرآمدی معاہدے کی بھی منظوری دی ہے۔