وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور او پی جی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے درمیان ملاقات

99
APP54-09 PARIS: December 09 – Senator Mohammad Ishaq Dar Federal Minister for Finance and Economic Affairs meets with Mr. Sanjay Pradhan, CEO, Open Government Partnership who called on him the Embassy of Pakistan. APP

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور اوپن گورنمنٹ پارٹنر شپ (او پی جی) کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے درمیان فرانس میں پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات ہوئی۔ او پی جی کے ڈپٹی سی ای او نے پاکستان کی او پی جی میں شمولیت پر مسرت کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان گورننس میں احتساب اور شفافیت میں مزید بہتری لانے کیلئے دیگر ممالک میں رائج بہترین طریقے اختیار کرنا چاہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ترقیاتی اخراجات اور غریب لوگوں کیلئے سماجی تحفظ میں بہتری لانے کیلئے پرعزم ہے۔