وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر تاکی ہیرو نکاﺅ کی ملاقات

88
APP119-04 YOKOHAMA: May 04 - Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar meeting with the President of ADB Takehiko Nakao. APP

یوکوہاما ۔ 04 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر تاکی ہیرو نکاﺅ کے درمیان جاپان کے شہر یوکوہاما میں ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر نے ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں معاونت پر مبنی کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی نے صدر تاکی ہیرو نکاﺅ کی قیادت میں پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا ہے۔ اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر نے موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے اس حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی پائیدار اور مجموعی بلند شرح نمو کے حصول کے لئے پاکستان کی ہرممکن معاونت جاری رکھے گا۔ واضع رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف گورنرز کے 50 ویں اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں جاپان کے دورے پر ہیں۔