
اسلام آباد ۔02 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے آزربائیجان کے سفیر علی علیزادہ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور تجارت کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان آزربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے ایک دوسرے کے لئے محبت و پیار کے جذبات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آزربائیجان کے ساتھ دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے مابین تجارت کو بڑھانے کے مواقع موجود ہیں۔ اس موقع پر آزربائیجان کے سفیر نے ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور توانائی کے منصوبوں اور پاکستان سے ٹیکسٹائل کی درآمدات میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔