اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداﷲ مرزوق الزہرانی نے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ کو آنے والی عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے موجودہ حکومت کے دور میں اقتصادی لحاظ سے بہت اہم پیشرفت کی ہے اور مستقبل …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی عرب کے سفیر عبداﷲ مرزوق الزہرانی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداﷲ مرزوق الزہرانی نے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ کو آنے والی عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے موجودہ حکومت کے دور میں اقتصادی لحاظ سے بہت اہم پیشرفت کی ہے اور مستقبل میں ترقی و نمو کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اقتصادی استحکام غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے ضروری ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دونوں برادر ممالک کے درمیان جاری دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب اقتصادی خوشحالی اور امن و ترقی میں پاکستان کا بڑا شراکت دار ہے۔ پاکستان کے عوام سعودی عرب کو بڑی قدر اور احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے بھی سعودی حکومت اور عوام کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد کا پیغام دیا۔








