
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے وفد نے کنٹری ڈائریکٹر پچاموٹھو ایلان گوان کی سربراہی میں ملاقات کی اور رواں مالی سال کیلئے اصلاحاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکر نے اقتصادی نمو کیلئے ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ کے تحت پاکستان کیلئے دستیاب معاونت کے پیکج پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے عالمی بینک کے وفد کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈا کے بارے میں آگاہ کیا۔