29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے وفد...

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے وفد نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے بزنس ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام سربراہ شیخ عبدالعزیز بن علی تھانی وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بریفنگ دی اور انہیں حکومت پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعاون کے مختلف امکانات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاک قطر انویسٹمنٹ کمپنی کے قیام، پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فنڈ میں شرکت اور مختلف شعبوں میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے منصوبے شروع کرنے کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں