وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ورلڈ بینک گروپ کے نائب صدر برائے آپریشنز پالیسی اینڈ کنٹری سروسز ہارٹ وگ شیفر کی ملاقات

130
APP67-22 ISLAMABAD: September 22 - Federal Minister for Finance Senator Mohammad Ishaq Dar meeting with Hartwig Schafer, Vice President World Bank. APP

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ورلڈ بینک گروپ کے نائب صدر برائے آپریشنز پالیسی اینڈ کنٹری سروسز ہارٹ وگ شیفر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ورلڈ بینک گروپ کے ساتھ مضبوط تعاون کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران حکومت نے کامیابی کے ساتھ مشکل اقتصادی اصلاحات کی ہیں، اس سلسلہ میں ورلڈ بینک اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ملک میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے 17 اہداف کو ترجیح دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے انہیں گذشتہ تین سالوں کے دوران بینکنگ، کارپوریٹ گورننس اور فنانشل مینجمنٹ کے شعبوں میں قانون سازی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر ہارٹ وگ شیفر نے گذشتہ تین سالوں کے دوران شاندار اقتصادی کارکردگی پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی۔