وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے نئے برطانوی ہائی کمشنر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ …

اسلام آباد ۔ 23 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات بالخصوص اقتصادی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے نئے برطانوی ہائی کمشنر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت اقتصادی نمو اور روزگار کے موقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری اہم کردار ادا کر سکتی ہے، حکومت پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply