اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں ارجنٹینا کے سفیر ایوان ایونزیوچ نے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے ارجنٹائن کے سفیر کو پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ارجنٹائن کے سفیر نے گزشتہ تین سالوں کے دوران حکومت پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کو سراہا۔ وزیر خزانہ …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں ارجنٹینا کے سفیر ایوان ایونزیوچ کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں ارجنٹینا کے سفیر ایوان ایونزیوچ نے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے ارجنٹائن کے سفیر کو پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ارجنٹائن کے سفیر نے گزشتہ تین سالوں کے دوران حکومت پاکستان کی اقتصادی کامیابیوں کو سراہا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ کامیابیاں حکومت کی جانب سے پاکستان معیشت کے مختلف شعبوں میں مخلصانہ اور مسلسل اصلاحات کے نتیجہ میں ممکن ہوئیں۔ پاکستان نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے اور اب ترقی اور نمو کی راہ پر گامزن ہے۔








