اسلام آباد۔6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے کے الیکٹرک کے وفد نے ملاقات کی۔ ابراج ایشیاءکے سربراہ عمر لودھی وفد کی قیادت کر رہے تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی اور وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر خزانہ کو شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے کے۔الیکٹرک میں سرمایہ کاری منصوبے کے بارے میں بریفنگ …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے کے الیکٹرک کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔6 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے کے الیکٹرک کے وفد نے ملاقات کی۔ ابراج ایشیاءکے سربراہ عمر لودھی وفد کی قیادت کر رہے تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی اور وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر خزانہ کو شنگھائی الیکٹرک کی جانب سے کے۔الیکٹرک میں سرمایہ کاری منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ کے۔الیکٹرک میں نئی سرمایہ کاری سے بجلی کی تقسیم کا نظام مضبوط ہوگا اور نتیجے کے طور پر کراچی میں بجلی کی ٹرانسمیشن اور جنریشن کا انفراسٹرکچر بہتر ہوگا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نئے سرمایہ کاروں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کو بہتر سروس کی فراہمی کی وہ مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔








