وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوس کی ملاقات

169

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوس نے ہفتہ کو ملاقات کی۔ اس موقع پر یورپی یونین کے سفیر نے انتخابی اصلاحات سے متعلق رپورٹ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیش کیا۔ یہ رپورٹ انتخابی اصلاحات کے عمل کے بارے میں یورپی یونین کے آبزرویشن مشن کے الیکشن فالو اپ سے متعلق ہے۔ وزیر خزانہ نے (کل) پیر کو پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے