وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 15 دسمبر تک توسیع کر دی

103

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 15 دسمبر 2016ءتک توسیع کر دی۔ اس سے قبل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2016ءمقرر کی گئی تھی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور تاجر تنظیموں کے مطالبہ پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع کی ہے۔