اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور ریڈیو پاکستان کے سابق ڈی جی آغا ناصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنی تعزیتی پیغام میں انہوں نے آغا ناصر کی براڈ کاسٹنگ کے شعبہ میں خدمات کو سراہتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا آغا ناصر کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اور ریڈیو پاکستان کے سابق ڈی جی آغا ناصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنی تعزیتی پیغام میں انہوں نے آغا ناصر کی براڈ کاسٹنگ کے شعبہ میں خدمات کو سراہتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مرحوم کی پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ طویل وابستگی اور براڈ کاسٹنگ کے شعبہ میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔








