وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

87
APP90-30 ISLAMABAD: November 30 - Federal Minister for Finance Senator Mohammad Ishaq Dar chairing a meeting on crack down on forex and bullion smuggling. APP

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے متعلقہ اداروں کو سونے اور کرنسی کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وہ بدھ کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک، ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین ایف بی آر، جوائنٹ ڈائریکٹر آئی بی اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں سونے اور کرنسی کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ایف آئی اے، آئی بی، کسٹم انٹیلی جنس اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالہ سے سخت مانیٹرنگ کریں۔ اس سلسلہ میں تمام ہوائی اڈوں اور دیگر انٹری پوائنٹس پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ سمگلنگ کی روک تھام ہو سکے۔ انہوں نے پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی منسوخی اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کو واپس لینے سے متعلق افواہوں کو ایک مرتبہ پھر مسترد کیا اور کہا کہ یہ ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر یہ واضح کیا جاتا ہے کہ ایسی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں۔