وفاقی وزیر خزانہ کا امریکہ کے قومی دن کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون کا تسلسل دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ اور علاقائی امن، سلامتی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے بہت اہم ہے، پاکستان امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ وہ یہاں امریکہ کے قومی دن …

اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون کا تسلسل دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ اور علاقائی امن، سلامتی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے بہت اہم ہے، پاکستان امریکہ کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ وہ یہاں امریکہ کے قومی دن اور الیکشن ڈے کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کے قومی دن کی تقریب میں وزیراعظم اور پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک جمہوری ملک کی حیثیت سے امریکی دوستوں کے صدارتی انتخاب کے موقع پر احساسات اور جذبات کو سمجھ سکتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ دیرینہ دوست ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات آزادی، جمہوریت، انفرادی حقوق اور عوام کی طاقت پر یقین سے متعلق مشترکہ تصورات پر مبنی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply