اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ اور کاونٹر فنانسنگ ٹیررزم کے حوالے سے عالمی ذمہ داریاں اداکرنے کے لئے پاکستان عالمی دھارے میں آچکا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے 9ویں اجلاس خطاب کر تے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ اور ٹیررزم فنانسنگ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اسے نمٹنے کے لئے بھی عالمی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس نوعیت کے جرائم کی روک تھام کے لئے قوانین کو مضبوط بنادیا ہے ۔