وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے دیوالیہ ہوتی ہوئی معیشت میں نئی جان ڈال دی ہے،سیاسی مخالفین اقتصادی کارکردگی کے باعث شکست سے خوفزدہ ہیں۔مخالفین کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ 2013 میں دیوالیہ ہونے والے ملک کیلئے اقتصادی استحکام بڑی پیش رفت ہے، عالمی ماہرین کے مطابق 2050 تک پاکستان دنیا …

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے دیوالیہ ہوتی ہوئی معیشت میں نئی جان ڈال دی ہے،سیاسی مخالفین اقتصادی کارکردگی کے باعث شکست سے خوفزدہ ہیں۔مخالفین کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ 2013 میں دیوالیہ ہونے والے ملک کیلئے اقتصادی استحکام بڑی پیش رفت ہے، عالمی ماہرین کے مطابق 2050 تک پاکستان دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہو گی۔پاکستان کی ترقی کی شرح عالمی اداروں کی توقع سے زیادہ ہے جسکی وجہ سے عالمی سطح پر ملکی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی شرح نمو کئی سال تک تین فیصد سالانہ پر رکی ہوئی تھی جو اب 4.71 فیصد ہو گئی ہے اور اگلے ڈیڑھ سال میں یہ چھ سے سات فیصد تک ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کیپیٹل ہاﺅس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد اس وقت کے حکمرانوں نے غلط فیصلے کئے جس سے معیشت کو ایک سو ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا مگر ہم نے دیوالیہ ہوتی ہوئی معیشت کو نئی جان ڈال دی ہے۔2013 میں مرکزی بینک کے پاس تین ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر تھے جبکہ اب تمام بینکوں کے مجموعی ذخائر 24.5 ارب ڈالر ہیں جو چھ ماہ کے درآمدی بل کی ادائیگی کیلئے کافی ہیں۔

Leave a Reply