وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال

لام آباد ۔15 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو مورگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) کی ابھرتی منڈیوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے‘ تین سال کی محنت سے ہم نے یہ کھویا ہوا مقام واپس لیا ہے‘ اس سے ہماری بیرونی سرمایہ کاری پر مثبت اثر پڑے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

لام آباد ۔15 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو مورگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) کی ابھرتی منڈیوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے‘ تین سال کی محنت سے ہم نے یہ کھویا ہوا مقام واپس لیا ہے‘ اس سے ہماری بیرونی سرمایہ کاری پر مثبت اثر پڑے گا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2008ءمیں پاکستان کو مورگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل کی فہرست سے خارج کردیا گیا تھا۔ ہم نے تین سال تک محنت کی‘ گزشتہ سال تمام سٹاک ایکسچینجز کا ادغام مکمل کیا اور رولز بنائے گئے۔ پاکستان کو کل رات دو بجے امریکی ٹائم کے مطابق شام پانچ بجے مورگن سٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل کی ابھرتی مارکیٹوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے، تین سال کی محنت سے اللہ نے ہمیں کھویا ہوا مقام واپس کیا ہے۔

Leave a Reply